وفا ق نے ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے کوئی تعاون نہیںکیا‘محمداسماعیل

158

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے وفاق پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کہ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے تعاون نہیں کر رہی.وزیرزراعت محمد اسما عیل راہو نے مزید کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کہ لیے وفاق کا کوئی نمائندہ سندھ نہیں آیا‘وفاقی حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بھی تعصبی رویہ اختیار کیاہے۔سماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت نے 31 مئی کو وفاقی ادارے پلانٹ پرو ٹیکشن کواسپرے کے لیے خط لکھا‘خط پر وفاقی حکومت نے ایک جہاز دیاجو کہ 23 گھنٹے اسپرے کرکے واپس چلا گیا‘ دوبارہ وفاق نے اسپرے کہ لیے جہازنہ دیا تو سندھ حکومت کرایے پرپرائیویٹ جہازمنگوائے گی۔انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ ایکڑ فصل پر سندھ حکومت کی جانب سے اسپرے کیا گیاہے‘ٹڈی دل کا سندھ میں اکتوبر سے نومبر تک خطرہ برقرار رہیگا‘ٹڈی دل یمن,ایران,بلوچستان سے ہوتے ہوئے سندھ میں داخل ہوئی ہے۔سندھ حکومت نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت فورن ایکشن لیتی تو ٹڈی دل سندھ میں داخل نہ ہوتی, اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کے 15 اضلاع کے مختلف شہر ٹڈی دل سے متاثرہوئے ہیں۔سندھ میں فی الحال فصل کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ٹڈی دل کے جب بچے ہونگے وہ فصل کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔