رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

168

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ذوالقعدہ 1440 کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس آج (بدھ کو)بعد نمازِ عصر دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ میں منعقد ہو گا ۔