رینجرزنے رہزنی میںملوث 8ملزمان کو گرفتارکرلیا

185

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرزنے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرماڈل کالونی،ابراہیم حیدری،شیر شاہ،اتحاد ٹاؤن اورفیروز آبادکے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان محمد شرجیل عرف بنٹی،نوید عرف بابا،ظہور احمد،شہباز عرف باجا،کاشف جوج،فہیم،محمد فرمان اوراحسان شاہ رضوی عرف وقار کالا کو گرفتار کیاجو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمدکیا گیا ہے اور تینوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔