سندھ اسمبلی‘پرائیویٹ ممبرز ڈے پراراکین کی کمی ‘ہنسی مذاق کاماحول رہا

196

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میںمنگل کووقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالات کوپرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر ا راکین کی کمی کا سنجیدگی سے جواب سامنے آنے کے بجائے ہنسی مذاق زیادہ ہوتا رہا۔ جی ڈی اے کے رکن عارف مصطفی جتوئی نے دریافت کیا کہ جیل جانے والوں کو سرکار کی طرف سے کیا ایڈملتی ہے ؟ جس پر اسپیکر آغا سراج نے لقمہ دیا کہ عارف صاحب کبھی جیل نہیں گئے نہ کبھی وکیل کیا ہوگا، جس پر عارف جتوئی نے کہا کہ میرا آدھا خاندان جیل گیا ہے، اگر میں جیل گیا تو آپ میری فیس بھریں گے؟ اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں بالکل ادا کریں گے۔ عارف جتوئی نے پوچھا کہ جس پر کیس ہوتا ہے وہ وکیل اپنی مرضی سے کرتا ہے یا حکومت اپنی مرضی سے وکیل کرتی ہے؟وزیر پارلیمانی امور نے بتایا کہ کورٹ اور ہیلپ لائن جو وکیل دیتی ہے قیدی کو وہی وکیل ملتا ہے۔ ایوان کی کارروائی کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی نے نشاندہی کی کہ آج ایوان میں پرائیویٹ ممبرز ڈے ہے لیکن اس کے باوجود افسوس کی بات ہے کہ ممبرز دونوں طرف کم ہیں، اسپیکرنے ہدایت کی کہ پرائیویٹ ممبرزڈے پر ارکان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔