ملک آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنستا جارہاہے‘مفتی نعیم

176

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ سودکی لعنت سے ملک آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنستا جارہاہے، اللہ اور اس کے رسولﷺ سے اعلان جنگ کے ساتھ معاشی بہتری کاخواب ناممکن ہے۔ٹیکسوں میں اضافے کے فوائد حاصل کرنے کیلیے بھی سودی نظام کا خاتمہ ضروری ہے، حکومت معاشی بہتری کے ساتھ سود کے خاتمے کی جانب بھی توجہ دے۔