بیرون ملک سفر کے لیے تفصیلات فراہم کرنا لازم قرار دیدیا گیا

242

اسلام آباد ( آن لائن ) بیرون ملک سفر کرنے والوں کو امیگریشن حکام کے سوالات کے جواب دینے ہوں گے یہ اقدام ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایف بی آر کی تجویز پر کیا گیا ہے ۔سفر کرنے والوں کو بتانا ہوگا کہ کہاں گئے؟ کیوں گئے؟ کس کے پاس گئے؟ ساتھ کیا لے کر گئے؟۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو کسٹمز ڈیکلریشن فارم میں اپنا نام، تاریخ پیدائش، پاسپورٹ نمبر، قومیت اور وزیٹنگ ملک کا نام لکھنا ہوگا۔ یہ بھی بتانا ہوگا کہ دورہ ذاتی، سرکاری، کاروباری یا سیاحت کے لیے تھا اور اسپانسر کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ مسافروں کو مختلف ممالک میں دورے کی معلومات اور اگر اپنے ساتھ جیولری، قیمتی پتھر اور زرمبادلہ لے جا رہے ہیں تو اس کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ امیگریشن حکام نے یکم جولائی سے مسافروں کی معلومات جمع کرنا شروع کر دیں