نیشنل پارٹی کا چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ

107

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی صدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلیے ن لیگ، پیپلز پارٹی سے بھی بات کی جائے گی۔ نیشنل پارٹی کی طرف سے میر کبیر محمد شہی کے امیدوار ہونے کا امکان ہے۔ ن لیگ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلیے نیشنل پارٹی کی حمایت کرے گی۔