چیئرمین پیپلز پارٹی کا دبئی میں کسی کمپنی کا اقامہ نہیں ، ترجمان بلاول

179

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ارکان قومی اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری ہونے پر ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول زرداری کا دبئی میں کسی کمپنی کا اقامہ نہیں ہے۔ اپنے بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئرمین بلاول زرداری کی دبئی میں آمدورفت کے لیے متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور کا خصوصی اقامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول زرداری نے دبئی حکومت کا خصوصی ویزا یعنی اقامہ الیکشن کمیشن میں ڈکلئیر کیا ہوا ہے،چیئرمین بلاول زرداری نے وراثت میں ملنے والے اپنے تمام اثاثہ جات ڈکلئیرکیے ہوئے ہیں،الیکشن کمیشن نے چیئرمین بلاول زرداری کے ڈکلیئراثاثہ جات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔