امریکا نے بی ایل اے اور جیش العدل کو دہشت گرد قرار دیدیا

310

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی اور جیش العدل کو دہشت گردتنظیموں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا۔ منگل کو امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے )کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جب کہ جیش العدل کا نام بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان تمام تنظیموں کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے اور یہ امریکا میں دہشت گرد تنظیمیں تصور ہوں گی ۔ ذرائع کے مطابق بی ایل اے کا نام دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہونا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانا اس کے دہشت گرد ہونے کا واضح ثبوت ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ سے بھی درخواست کی جائے گی۔واضح رہے کہ بی ایل اے کے سربراہ براہمداغ بگٹی اور حربیار مری ہیں۔