آرمی چیف جنرل باجوہ سے روسی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات

546
راولپنڈی: روسی فوج کے سربراہ جنرل اولیگ سلیوکوف آرمی چیف کے ساتھ یادگار شہدا ء پر حاضری دے رہے ہیں
راولپنڈی: روسی فوج کے سربراہ جنرل اولیگ سلیوکوف آرمی چیف کے ساتھ یادگار شہدا ء پر حاضری دے رہے ہیں

راولپنڈی (اے پی پی) جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی بری افواج کے کمانڈر انچیف جنرل اولیگ سیلیوکوف نے منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان وسیع تر سیکورٹی و تربیتی تعاون اور مشترکہ عسکری روابط کو مزید وسعت دینے کے اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے نہ صرف خطے میں امن و استحکام بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ اقتصادی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
جنرل اولیگ سیلیوکوف نے پاکستان فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو کچھ حاصل کیا ہے، دنیا کو اس سے زیادہ سراہنا چاہیے۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر روسی بری افواج کے کمانڈر انچیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فوج کے ایک دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ علاوہ ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کی سیکرٹری جنرل برائے قومی دفاع و سلامتی مسز کلیئر لینڈائس نے منگل کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی و سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،دفاعی تعلقات کو تقویت دینے ، دونوں ممالک کے درمیان عسکری سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ مسز کلیئر لینڈائس نے ملک میں دہشت گردی کی لعنت سے نبرد آزما ہونے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔علاوہ ازیں