دیت کی رقم 23 لاکھ 20 ہزار 202 روپے مقرر

202

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2019-20ء کے لیے دیت کی رقم 23 لاکھ 20 ہزار 202 روپے مقررکی ہے۔ فنانس ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تعزیرات پاکستان کے دفعہ 223 کی ذیلی دفعہ 2 کے تحت نئے مالی سال میں دیت کی رقم 23 لاکھ 20 ہزار 202 روپے مقررکی گئی ہے جو 30ہزار630 گرام چاندی کے برابر ہے۔