سندھ اسمبلی : عبدالرشید قائمہ کمیٹی برائے ورکس اینڈ سروسز کے چیئرمین منتخب

181

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں2 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب ہوا۔منگل کو اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے رکن سید عبدالرشید کو قائمہ کمیٹی برائے ورکس اینڈ سروسز کا چیئرمین جبکہ پیپلزپارٹی کے عبدالکریم سومرو کو قائمہ کمیٹی برائے جنگلی حیات کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔تحریک انصاف،متحدہ قومی موومنٹ اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ علاوہ ازیںاہل لیاری نے عبدالرشید کو سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ورکس اینڈ سروسز کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔