پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کردیں‘ 6ارب ڈالرملنے کا امکان

318

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا۔ پاکستان کو 6ارب ڈالر پروگرام کی منظوری کا امکان ہے ۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کی بجلی ، گیس اور ڈالر کی قیمت بڑھانے کی شرائط پوری کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے نمائندے بھی شریک ہوں گے ،جس میں پاکستان کو قرض پروگرام کی منظوری دی جائے گی ۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والی 3شرطیں پوری کردیں جن میں بجلی ،گیس اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ شامل تھا،اجلاس میں پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت کا بھی اجائزہ لیا جائے گا ۔