کرتارپور راہداری :پاک بھارت حکام کے درمیان دوسرا اجلاس14جولائی کو ہوگا

180

اسلام آباد(صباح نیوز)کرتارپور راہداری کے سلسلے میں پاک بھارت حکام کے درمیان دوسرا اجلاس 14 جولائی کو واہگہ بارڈر پر ہوگا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اجلاس کے شیڈول سے بھارت کو آگاہ کر دیاہے،ان مذاکرات میں کرتارپور راہداری معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل اور تکنیکی امور پر بات ہو گی۔ پاکستان نے شرکت کرنے والے بھارتی وفد کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نومبر 2019 ء سے قبل کرتارپور راہداری کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔دنیا بھر کے سکھوں کے پاکستان پر بڑھتے اعتماد کی وجہ سے بھارت کرتارپور کوریڈور سے متعلق پاکستان سے بات چیت پر تیار ہوگیا ہے اور بھارت کی جانب سے مذاکرات کی تجویز بھی دی گئی تھی،جواب میں پاکستان نے بھی کرتار پورراہداری پر دوسرے اجلاس کا شیڈول بھارت کو دے دیا ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کرتار پورراہداری پر دوسرے اجلاس کا شیڈول بھارت کو دے دیا ہے جس کے تحت پاک بھارت آفیشل حکام کی دوسری بیٹھک 14 جولائی کو واہگہ میں ہوگی اور دوسرے اجلاس میں معاہدے کے ڈرافٹ کوحتمی شکل دی جائے گی جب کہ کرتار پور سے متعلق ٹیکنیکل ایشوز بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرتار پورا اجلاس میں متعلقہ معاملات کو جلد تکمیل کاخواہاں ہے اور نومبر میں بابا گرو ناننک کے 550ویں سالگرہ پر راہداری کو آپریشنل کرنا چاہتا ہے۔