حکومت کاپروڈکشن آرڈرپر شور سمجھ سے بالا ہے‘ پیپلزپارٹی

179

اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جب کوئی ملک سے باہر جانے کی بات نہیں کر رہا تو حکومت پروڈکشن آرڈر پر شور کیوں مچا رہی ہے،حکومت احتساب کو پالیسی سے نہ الجھائے ، احتساب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال نہ کیا جائے، آپ چور ڈاکو کہتے ہیں اور یہاں لفظ سلیکٹڈ برداشت نہیں ہوتا۔منگل کو پروڈکشن آرڈر سے متعلق قوانین میں ترمیم کرنے کے فیصلے پراپنے رد عمل میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ جب کوئی ملک سے باہر جانے کی بات نہیں کر رہا تو حکومت پروڈکشن آرڈر پر شور کیوں مچا رہی ہے ، پروڈکشن آرڈر ساری دنیا کا طریقہ کار ہے، حکومت احتساب کو پالیسی سے نہ الجھائے ، شیری رحمان نے کہا کہ احتساب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال نہ کیا جائے، قانون کسی وجہ سے بنتا ہے، حکومت سوچے وہ کیا مثال قائم کر رہی ہے ،ان کے اپنے لوگ جن پر منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاونٹس کے الزامات ہیں، وہ کابینہ میں بیٹھتے اور پریس کانفرنس کرتے ہیں ،یہاں پارلیمان میں دیئے گئے ایک انٹرویو کو بھی روک دیا گیا،سینسر شپ سے آپ پاکستان کا نام بدنام کریں گے ، شیری رحمان نے کہا کہ آپ چور ڈاکو کہتے ہیں اور یہاں لفظ سلیکٹڈ برداشت نہیں ہوتا،حکومت پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث نہ بنے۔