گزشتہ مالی سال کے دوران مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی بڑھ گئی

161

اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ مالی سال کے دوران مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی بڑھ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیے۔جس کے مطابق مئی میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 9.1 فیصد تھی جو کہ جون میں کم ہو کر 8.9 فیصد پر آگئی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران مہنگائی 6 فیصد مقرر کی گئی تھی لیکن مہنگائی مقررہ ہدف کے برعکس 7 اعشاریہ 34 فیصد رہی جبکہ صرف جون کے دوران مہنگائی میں 8.89 فیصد اضافہ ہوا۔جون میں سالانہ بنیادوں پر گیس 85 فیصد مہنگی ہوئی اور پیاز 72 ، لہسن 64،دال مونگ 43 فیصد مہنگے ہو گئے۔چینی کی قیمت 33 فیصد، سی این جی 32 فیصد مہنگی ہوئی۔ سونے کی قیمت میں 26 فیصد اضافہ ہوا، آلو ، گوشت 13 ، گھی 7 فیصد مہنگے ہوئے، تعلیمی اخراجات ساڑے 9 اور ٹرانسپورٹ کرائے 16 فیصد بڑھ گئے،ادویات کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ ہوا، پانی، بجلی اور گیس کے بلوں میں 9 فیصد اضافہ کیا گیا ۔