حکومت کا پروڈکشن آرڈر قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

383

وفاقی حکومت نےپروڈکشن آرڈر قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ کرپشن میں ملوث ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں، ارکان اسمبلی پروڈکشن آرڈر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لئے ہم ترمیم کریں گے جبکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مجرموں کو جیلوں میں بھی سیاسی قیدی کا پروٹوکول نہ دیا جائے ۔

وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ وزارت قانون کے سپرد کردیا۔