حکومت کا عازمین حج کو 58 ہزار روپے تک واپس کرنے کا فیصلہ

345

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو 20 سے 58 ہزار روپے تک واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین کو مجموعی طور پر 4 ارب روپے سے زائد کی رقم واپس دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سرکاری اسکیم کے لیے لی گئی عمارات کے کرایوں میں حکومت کو بچت ہوئی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

مذکورہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حرم کے قریب رہائش اختیار کرنے والے عازمین کو دور ٹھہرائے گئے حاجیوں کے مقابلے میں کم رقم واپس کی جائے گی۔

وزارت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ حرم پاک سے دور قیام کرنے والوں کو 58 ہزار روپے جبکہ قریب رہائش اختیار کرنے والوں کو 20 ہزار روپے تک واپس کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں عازمین حاجی کیمپوں سے پاسپورٹ واپس لینے وقت رقم وصول کرسکیں گے۔تاہم اس رقم واپسی سے متعلق سمری پر حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، جس کے لیے اسے آج اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت مذہنی امور نے حج کے نئے کوٹے میں سے پرائیویٹ اسکیم کا 40 فیصد کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی ہے۔