سی این جی کی قیمت میں اضافے کیخلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال

471

سی این جی کی قیمت میں اضافے کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے آج  ہڑتال کی جارہی  ہے جس کے باعث سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت 19 روپے اضافے کے ساتھ 123 روپے فی کلو ہوگئی جس کے باعث شہر کے مختلف سی این جی اسٹیشنز بند ہیں اور ڈرائیورز سراپا احتجاج ہیں۔

 کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے سی این جی مہنگی کرنے کے خلاف آج ہڑتال کی جارہی ہے۔ہڑتال کے باعث کچھ روٹس پر بسیں کم کردی گئی ہیں، سڑکوں پر منی بسیں بھی کم ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو دفاتر اور بچوں کو اسکول جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔