انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 23 پیسے سستا

509

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے  23 پیسے سستا ہو کر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

 انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے 23 پیسے سستا ہو کر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر  2 روپے سستا ہو کر 159 روپےکا ہوگیا۔