تونسہ شریف: ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

225

تونسہ شریف(صباح نیوز)تونسہ شریف میں ٹریفک کے ایک حادثے میں
5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تونسہ شریف انڈس ہائی وے پر ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ٹرک اور وین دونوں الٹ گئے اور ٹرک وین کے اوپر جاگرا جس سے 5 افراد موقع پر جاں بحق اور وین کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تونسہ شریف