مقبوضہ کشمیر، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 35افراد ہلا ک ،17 زخمی

437

سرینگر (آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے35افراد ہلا ک اور17 زخمی ہو گئے ،حادثہ اوورلوڈنگ اور خستہ حال سڑک کے باعث پیش آیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی سینئر پولیس اہلکار ایم کے سنہا نے کہا کہ پہاڑی دشوارگزاری اور سڑک کے خراب حفاظتی ریکارڈ کے لیے مشہور شمالی ریاست جموں وکشمیر میں ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں پیش آنیوالا یہ دوسرا
جان لیوا حادثہ ہے۔ بس دور دراز خطے کشتواڑ کی سڑک سے پھسل کر نیچے ایک گہری اور تنگ وادی میں جاگری ۔ مقامی اہلکار انگریزسنگھرانا نے بتایا کہ حادثے میں 35افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ زخمی ہونیوالوں میں سات افراد کی حالت تشویشناک ہے اورانہیںقریبی ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔ بھارتی خبررساںادارے کے مطابق ہمسایہ ریاست ہماچل پردیش میں پیر کو پیش آنیوالے ایک دوسرے حادثے میں تین سکول طلباء اور ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگئے ہیں ، ۔گزشتہ ہفتے پکنک منانے والے 11طلباء اس وقت ہلاک ہوئے تھے جب ان کی بس کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک گھاٹی میں جاگری تھی ، یہ بات اہلکاروں نے بتائی۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں ہر سال سڑک حادثات میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔
بس مسافر حادثہ