کراچی‘ ایچ آر این کا مہنگائی کے خلا ف تحریک چلانے کا اعلان

163

کراچی (نمائندہ جسارت) کراچی میںہیومن رائٹس نیٹ ورک نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا‘ 28 جولائی کو کراچی پریس کلب کے باہر سے واک کی جائے گی۔ ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت اوپن ڈائیلاگ فورم بعنوان’’کراچی رائٹس‘‘ نائب امیر جماعت اسلامی اسامہ رضی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ رضی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر
ہے‘ روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے‘ معاشی صورتحال بھی ٹھیک نہیں‘ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان اور اس سے محروم ہو رہا ہے‘ شہر میں پانی و بجلی کا بحران ہے‘ماضی میںیہمسائل حل نہیں کیے گئے‘ عوامی نمائندوں نے شہرکو اس کا حق نہیں دیا‘ فورم میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔ فورم سے ایچ آر این کے صدر انتخاب عالم سوری اور جنرل سیکرٹری شہزاد مظہر نے بھی خطاب کیا۔ اسامہ رضی نے کہا کہ شہر کے مسائل حل طلب ہیں‘ شہری طویل عرصے سے مصائب کا شکار ہیں۔ انتخاب عالم سوری نے کہا کہ عوامی نمائندے شہر کے مسائل حل کرنیکے لیے تیار نہیں حالانکہ عوام نے ان کا انتخاب مسائل کے حلکے لیے کیا ہے‘ایسے نمائندوں کو حق نمائندگی حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکسز اور ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی بڑھ گئی ہے اور عوام کی قوت خرید جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کوکنٹرول کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ شہزاد مظہر نے کہا کہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک مہنگائی کے خلاف تحریک چلائے گی‘ سول سوسائٹی کو مہنگائی کے خلاف متحد کیا جائے گا‘ 28 جولائی کو سہ پہر 3 بجے کراچی پریس کلب کے باہرسے واک کی جائے گی۔
اسامہ رضی