انتشار کی خواہش مند اپوزیشن خود اس کا شکار ہوگئی، عثمان بزدار

104

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتشار کی خواہش مند اپوزیشن خود اس کا شکار ہوگئی، اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں اور اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کرنے والی اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے اور اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر طرز عمل غیر جمہوری ہے۔ انہوںنے کہا کہ کئی برس سے حکمران رہنے والوں نے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظرانداز کیا۔ مایوسی پھیلانے والے سابق حکمرانوں نے
اپنے دور میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور سڑکیں ، پل اور عمارتیں ان کی ترجیحات تھیں جبکہ ہماری حکومت نے انسانی ترقی پر فوکس کیا ہے اور ذاتی نمود و نمائش کے منصوبوں کے بجائے انسانی ترقی کو اپنا محور بنایا ہے۔
عثمان بزدار