سینیٹرسراج الحق کی سید منور حسن سے ملاقات اور عیادت

93

کراچی(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے جماعت اسلامی پاکستا ن کے سابق امیر سید منور حسن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ان کی عیادت کی اور صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، سیکرٹری کراچی عبد الوہاب ،مرکزی میڈیا کو آر ڈی نیٹر سرفراز احمد ، نائب امیر مسلم پرویز، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اور سیدمنور حسن کے داماد سعد بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیںسینیٹر سراج الحق نے سینئر صحافی ادریس بختیار مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادوں مونس بختیار ، ارسلان بختیار اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کی
۔ مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ سراج الحق نے ادریس بختیارکی خدمات اور ان کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں محنت اور جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ادریس بختیار صحافت کے میدان میں ایک معتبر نام تھے اور ان کے نام اور کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ملاقات میں جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری عبد الوہاب ، نائب امیر مسلم پرویز ، مرکزی میڈیا کوآر ڈی نیٹر سرفراز احمد اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے ۔
عیادت