پیپکو : غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فریقین کے وکلاء بحث کیلیے طلب

133

لاہور(نمائندہ جسارت)احتساب عدالت نے پیپکو میں 437 غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔پیر کو ہونے والی سماعت کے موقع پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ملوث سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سمیت دیگر 8ملزمان بھی عدالت میں پیش کیے گئے۔سماعت کے موقع پر مقدمے کے گواہان کے بیانات قلمبند کیے جانے تھے مگرراجا پرویز اشرف کے وکیل افتخار شاہد نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے راجا پرویز اشرف کی بریت کی
درخواست دے رکھی ہے، جس پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔ افتخار شاہد کے موقف پر عدالت نے 10 جولائی فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔سماعت کے بعد راجاپرویز اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر کمیٹی جب فیصلہ کرے گی تو ہم عوام کیلیے باہر نکل آئیں گے۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ اجلاس کے سلسلے میں ہائوس ٹریڈنگ کی،پی ٹی آئی ملک میں صاف سیاست نہیں کر رہی جبکہ عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں ۔
پیپکو