اگست میں پاکستانی تجارتی وفد ویتنام کا دورہ کرے گا

184

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور ویتنام کے مابین تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے وزارت صنعت وپیداوار حکومت پاکستان اور ایف پی سی سی آئی کی پاکستان ویتنام بزنس کونسل نے مشترکہ کوششیں شروع کردی ہیں اور ماہ اگست میں پاکستان سے ایک تجارتی وفد ویتنام کا دورہ کریگا ۔ پاکستان سے ویتنام کے دورے کیلئے منگل2جولائی کو آج ایف پی سی سی آئی کی پاکستان ویتنام بزنس کونسل (پی وی بی سی)کے چیئرمین غضنفرعلی خان کی صدارت میں اجلاس ہوگا جس میںویتنام کے دورے کیلئے غوروخوص کیا جائے گا۔ اگست میں ویتنام جانے والے وفدمیں آٹو پارٹس،کیمیکلز،فرنیچر،فوڈ،کنسٹرکشن مشینری،ہوم اپلائنسز، اسٹیل، سرجیکل انسٹرومنٹس،شپ بلڈنگ، کارپٹ، کاسمیٹکس پروڈکٹس،سی فوڈ،رائس اورٹیکسٹائل وفیبرکس سیکٹر سے نمائندے شامل ہونگے۔ویتنام کے دورے کے حوالے سے پاکستان ویتنام بزنس کونسل کے چیئرمین غضنفرعلی خان نے میڈیا کوبتایا کہ اس وقت دنیا میں ویتنام کی مارکیٹس توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہے۔