اسٹاک مارکیٹ : سرمائے میں 1 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

232

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو روز اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس33900کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں 1 ارب 66 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت77.53فیصدکم جبکہ49.36فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 33825 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز، توانائی، بینک، سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 34068 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائوکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس 94.75پوائنٹس اضافے سے 33996.33 پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکو مجموعی طور پر314کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،140کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1 ارب 66 کروڑ 65 لاکھ48ہزار837روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 68 کھرب 88 ارب 96 کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار 556 روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر 4 کروڑ 80 لاکھ46ہزار80شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت 16 کروڑ 58 لاکھ 63 ہزار 460 شیئرز زائد ہیں۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 332.13 روپے اضافے سے6999.00 روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت59.69روپے اضافے سے1440.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت179.00روپے کمی سے 3401.00 روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت 20.47روپے کمی سے743.17روپے ہوگئی۔ پیر کو یونٹی فوڈزکی سرگرمیاں 1 کروڑ 39 لاکھ 5 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت 46 پیسے اضافے سے10.88روپے اورٹی آرجی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں 20 لاکھ79ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جس کے شیئرزکی قیمت7پیسے کمی سے 16.38 روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای 30 انڈیکس 80.90 پوائنٹس اضافے سے 15973.89 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 105.30 پوائنٹس اضافے سے 54223.78 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 9.73 پوائنٹس اضافے سے 24995.78 پوائنٹس پربندہوا۔