اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپے گھٹ گئی

222

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری کاتسلسل جاری ہے، پیرکو بھی اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر قدر 1.00روپے گھٹ گئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ تعطیل کے باعث بندرہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکواوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں 1.00 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 159.50 روپے سے گھٹ کر 159.00 روپے اورقیمت فروخت 161.00 روپے سے گھٹ کر 160.00 روپے ہو گئی۔ یوروکی قیمت خرید میں 1.00 روپے کی کمی اور قیمت فروخت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں1.00روپے اورقیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید 179.00 روپے سے گھٹ کر 178.00 روپے اورقیمت فروخت 182.00 روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 200.00 روپے سے گھٹ کر 199.00 روپے اور قیمت فروخت 203.50 روپے سے گھٹ کر 203.00 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں20پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں 10 پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت قیمت خرید میں بھی 20 پیسے کااضافہ اور فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 41.80 روپے سے بڑھ کر42.00روپے اورقیمت فروخت43.70روپے سے گھٹ کر42.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.80روپے سے بڑھ کر43.00روپے اورقیمت فروخت43.60روپے سے گھٹ کر43.50 روپے ہوگئی۔