آج کے حالات 1970ء سے بھی زیادہ بد تر ہیں،چودھری نثار

142

راولپنڈی (نمائندہ جسارت ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ کارڈرائیورکو پائلٹ سیٹ پر بٹھانے والے صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ بہت سے رازوں سے آگاہ ہوں سچ بول دیا تو سب کو حیران کردوں گا۔ آج کے حالات 1970ء سے بھی زیادہ بد تر ہیں۔ہم اندرونی وبیرونی سازشوں کا شکار ہیں۔ سیاستدان حالات پرکبوترکی طرح آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کلر سیداں میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
اقتدارمیری منزل نہیں ہے۔ اپنے ضمیراور خمیر کا سودا کرکے عوام کے ساتھ بیوفائی نہیں کرسکتا۔ چاہتا توآج بھی اپنی گاڑی پر کسی وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا۔ چودھری نثار نے خبردار کیا کہ آج کے حالات 1970 سے بھی زیادہ بد تر ہیں۔1970ء میں ہمارا دشمن بھارت ہمارے سامنے تھا۔ آج کا دشمن ہمارے سامنے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اندرونی وبیرونی سازشوں کا شکار ہیں۔ سیاستدان حالات کی سنگینی کے ادراک کے باوجود کبوترکی طرح آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کار ڈرائیور کو پائلٹ کی سیٹ پر بٹھانے والے ساری صورتحال کے ذمہ دارہیں۔ بہت سے رازوں سے آگاہ ہوں سچ بولوں گا تو سب کو حیران کردوں گا
چودھری نثار