مستقبل میں بلاول زرداری کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے،عارف حمید بھٹی

208

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پارک لین کیس میں بھی آصف علی زرداتی کی گرفتاری ڈال دی ہے جس پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی یہ گرفتاری بلاول کے لیے بھی الارمنگ ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ اس گرفتاری کے پیش نظر مستقبل میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے کئی رہنما نیب کے نشانے پر ہیں۔ جبکہ نیب حراست میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف قومی احتساب بیورو نے ایک اور گرفتاری ڈال دی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول زرداری کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری آج کل سیاسی میدان میں کافی زیادہ متحرک ہیں اور انہوں نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن دوسری جانب نیب نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے اور مختلف کیسز میں ان کے خلاف ثبوت و شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں۔
بلاول گرفتاری