رانا ثنااللہ کی گرفتاری سے اسپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ نہیں کیاگیا

205

اسلام آباد (صباح نیوز) اینٹی نار کوٹکس فورس نے تاحال پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا ثنااللہ کی گرفتاری سے اسپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ نہیں کیا۔ ضابطہ کار کے تحت کسی بھی رکن قومی اسمبلی گرفتاری سے اسپیکر کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ حکام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اے این ایف کی جانب سے ایم این اے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی وجوہات اور آگاہی کے منتظر ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تاحال ایم این اے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے آگاہ نہیں کیا جاسکاہے۔