مشیر اطلاعات سند ھ کا وزیراعظم پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام

240

کراچی(آن لائن)مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم امور مملکت پر توجہ دینے کے بجائے ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہیں۔پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن چل رہا ہے اور وزیراعظم ضمنی الیکشن کی مہم چلار ہے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سند نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پچھلے ہفتے عوام دشمن بجٹ پاس کیا۔پیپلز پارٹی نے بھر پور طور
پر اس عوام دشمن بجٹ کی مخالفت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے عوام دوست تجاویز کو حکومت نے رد کیااس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بجٹ کسی اور نے بنایا تھا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ دس ماہ گزرنے کے بعد زرمبادلہ بڑھانے کے حوالے سے اس حکومت کی سمت نظر نہیں آتی۔وزیر اعظم امور مملکت پر توجہ دینے کے بجائے اپوزیشن کے اراکین کو توڑنے پر توجہ دے رہے ہیں۔مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن چل رہا ہے اور وزیراعظم ضمنی الیکشن کی مہم چلار ہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اٹھائیس روز تک تعزیت نہیں کی لیکن ضمنی الیکشن کا شیڈول آتے ہی گھوٹکی چلے آئے۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ملکی صنعت کار پریشانی کے سبب مجبورا اپنی صنعتوں کو بند کر نے کا سوچ رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب