ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلے لینے ہونگے،مصطفی کمال

493

کراچی (آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سیدمصطفی کمال نے کہا کہ ملک بند گلی کی طرف جا رہا ہے، حالات جتنے بگڑ رہے ہیں آپشنز محدود ہوتے جا رہے ہیں، ملک کو سنبھالنے کے لیے قابل افراد کی ضرورت ہے، ذاتی مفادات اور انا سے بالاتر ہو کر فیصلے لینے ہونگے ورنہ آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں اچھے ناموں سے یاد نہیں رکھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے نارتھ ناظم میں اکاخیل برداری کے عمائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے حکومت غریبوں اور تاجروں پر آئے روز بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سمیت نئے نئے ٹیکسز کا بوجھ لاد رہی ہے۔ خام مال سمیت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافے نے کاروبار تباہ کر دیا ہے اور اس تباہی کے حکومت بول رہی ہے کہ عوام ٹیکس دے۔ بے روزگاری انتہاء کو پہنچ رہی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں نے خود کشیاں کرنا شروع کر دی ہیں اور حکومتی اراکین اپنی خوابوں کی جنت سے نکلنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس موقع پر اکاخیل برادری کے عمائدین نے 21 جولائی کو پاک سرزمین پارٹی کے تحت ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت اور ملک کے ہر حصے میں سید مصطفیٰ کمال کا پیغام پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کی ناصرف کراچی بلکہ نفرتوں کا خاتمہ کر کے ملک کیلئے خدمات کو سراہا۔علاوہ ازیںپاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ خدا کبھی بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو قوم خود اپنی حالت بدلنا نہ چاہے ۔کراچی کے عوام کو بھی بہتر مستقبل کے لیے میدان عمل میں نکلنا ہو گا ۔کراچی سمیت سندھ بھر کے باشعور عوام اپنے بہتر مستقبل کے لیے مصطفی کمال کا ساتھ دیں اور 21 جولائی کے جلسے کثیر تعداد میں شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد ٹاؤن کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع سی ای سی ممبر نیک محمد ب اور کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر آصف حسنین جوائنٹ انچارج عبداللہ شیخ اور دیگر ممبران بھی موجود ہے ۔
مصطفی کمال