اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

192

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل ) ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق آج
ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے 11 نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کر دیا گیا ہے ، اجلاس میں وفاقی بجٹ ٹیکس ،ایمنسٹی سکیم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیاجائے گا ،کابینہ اجلاس میں 40 ہزار روپے مالیت کے پرائس بانڈز کی ختم کرنے کی منظوری دے گی ۔ کابینہ وفاقی دارالحکومت کے لیے سینئر سٹیزن بل 2019 ء کی منظوری دے گی جبکہ بچوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی ۔ جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزہ جاری کرنے کی منظوری دے گی ۔ کابینہ صوبوں سے ہسپتالوں کی وفاق کو منتقلی اور پرائیویٹ پاور انفرااسٹرکچر بورڈ کے میجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی ۔ کابینہ کو وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پر بریفنگ دی جائے گی ۔ وفاقی کابینہ حج پلان 2019 کی منظوری دے گی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا ۔
وفاقی کابینہ اجلاس