ملکی مستقبل سے کھیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ، فردوس اعوان

86

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مغلیہ شاہی خاندان کے خلاف علم بغاوت کا مطلب نئے پاکستان کے قافلے، نظریے اور قیادت پر اعتماد ہے، رانا ثنا اللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف(ن)لیگ کے سیاسی مورچے میں واضح شگاف کا ثبوت ہے۔پیر کو ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات(ن)لیگی قیادت کی آمرانہ سوچ، شاہانہ مزاج اور سیاسی لمیٹڈ کمپنی کے
خلاف بغاوت ہے،یہ ارکان موروثی غلامی کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کے پاس نہ تو کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی قیادت ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کا رونا رونے والوں کے منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کون سی جمہوریت ہے۔پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔
فردوس اعوان