وزیراعظم عمرا ن خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

155

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال سمیت پاک فوج سے متعلق پیشہ وارانہ امور اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے آرمی چیف کو ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر تفصیلی آگاہ کیااس کے علاوہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی سلامتی کی صورتحال ، داخلی سکیورٹی ، پاک فوج سے متعلق پیشہ وارانہ امور سمیت امن وامان اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آرمی چیف ملاقات