میکسیکو میں شدید ژالہ باری کے بعد برف کا قالین بچھ گیا

224

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو میں شدید ژالہ باری کے بعد کئی علاقوں میں برف کی موٹی تہ جم جانے سے گاڑیاں چھُپ گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمال میں سڑکوں کی صفائی کے لیے بھاری مشینوں کی مدد لی جارہی ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر سیلاب اور درخت گرنے کے حادثات بھی پیش آئے، تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ شہر کا درجہ حرارت عام طور پر 30 ڈگری سے زیادہ رہتا ہے اور پہلے بھی ژالہ باری ہوتی رہی ہے، تاہم اس مرتبہ زیادہ شدت سے ہوئی۔