یورپ کو آذری گیس کی  ترکی کے راستے فراہمی شروع

165

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) آذر بائیجان نے ترکی کے راستے یورپ کو گیس فراہم کرنا شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ’’ساؤتھ گیس کوریڈور‘‘ منصوبے کے طویل ترین حصے ’’ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس تاناپ ‘‘ کے ذریعے یورپ کو آذر بائیجان سے گیس کی ترسیل ممکن بنائی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق منصوبہ آردا خان کی تحصیل پوسوف سے ترکی میں داخل ہوا، جس کے بعد ایک ہزار 850 کلو میٹر طویل پائپ لائن کو 20 اضلاع، 67 تحصیلوں اور 600 دیہاتوں سے گزارا گیا۔ آذربائیجان کے سمندر ِ شاہ کی دو نمبر فیلڈ سے نکالی جانے والی قدرتی گیس کو اب ترکی اور یونان کی سرحدوں کے ذریعے فراہم کیا جارہا ہے۔