امریکا میں طیارہ ہینگر سے ٹکرا کر تباہ‘ 10 افراد ہلاک

371
ڈیلاس: طیارہ ٹکرانے کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا‘ فائربریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے
ڈیلاس: طیارہ ٹکرانے کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا‘ فائربریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے

آسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں چھوٹا طیارہ ائرپورٹ پر ہینگر کی عمارت سے ٹکراکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایڈیسن ائر پورٹ پر حادثے کا شکار 2 انجنوں والا طیارہ ڈیلاس سے فلوریڈا جا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ اڑان بھرتے ہی ہینگرکی عمارت سے ٹکراگیا،جس کے بعد طیارے اور عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں اور اسپتال منتقل کیا گیا۔