کاشف سعید شیخ کی حافظ نعیم الرحمن کو کامیاب کراچی عوامی مارچ پر مبارکباد

164

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور ان کی پوری ٹیم کومہنگائی، عوام دشمن بجٹ کے خلاف اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کامیاب کراچی عوامی مارچ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت ہی کراچی میں پانی کے بحران کا خاتمہ سمیت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یہ ایک دعویٰ نہیں بلکہ2 مرتبہ کراچی کے میئر رہنے والے عبدالستار افغانی مرحوم اور بابائے کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کا کردار اور کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے۔ ان کی خدمات اور ترقیاتی کام آج بھی ان کی دیانت و امانت کی گواہی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی عوامی مارچ میں بھرپور عوامی شرکت سے ثابت ہوگیا کہ جماعت اسلامی ہی عوام کی امیدوں کی کرن ہے۔