وزیر اعظم ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہیں،مرتضیٰ وہاب

357
کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب صوبائی اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں
کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب صوبائی اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیر اعظم عمران خان ملک کودرپیش معاشی خطرات پر توجہ دینے کے بجائے ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہیں ،وہ حکومتی معاملات چھوڑ کر پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چرانے کے لیے گھوٹکی آئے،ہارس ٹریڈنگ پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے جبکہ پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ،گورنر سندھ کی مصروفیات کے باوجود سندھ میں ہماری حکومت ہے ، وفاقی بجٹ کو پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کا گٹھ جوڑ ہی کہا جا سکتاہے۔ ان خیالات کا اظہارصو با ئی مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کیا۔مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ ہفتے کے روز وزیراعلیٰ، سعید غنی اور میں نے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے ساتھ کراچی میں جام سیف اللہ دھاریجو سے ملاقات کی کسی بھی صوبائی وزیر نے گھوٹکی کا دورہ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کے بعد منی بجٹ لایا گیا سی این جی کے نرخوں میں 22 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس سے صنعتو ں کا پہیہ رک گیا ، عوام غربت اور افلا س کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ گزشتہ 10 ماہ میں 263فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،گیس کے نر خ بڑھاکر صنعت کاروں کو مجبو ر کر دیا ہے کہ صنعتیں بند کردیں صنعتیں بند کرنے سے غریب کا چولہا نہیں جلے گا اور نہ ہی زرمبادلہ آئے گا ، صنعت کار اپنی صنعتوں کو بند کر نے کا سوچ رہے ہیں۔ وزیر اعظم امور مملکت پر توجہ دینے کے بجائے اپوزیشن کے اراکین کو توڑنے پر توجہ دے رہے ہیں،حکومتیں جادو ٹونے کے بجائے عددی اکثریت پر چلتی ہے۔ گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں امیدوار گھوٹکی ڈسڑکٹ کونسل کاچیئرمین ہے ، گورنر سندھ کی جانب سے تبدیلی کی با ز گشت ہر جگہ چل رہی ہے ،ہارس ٹریڈنگ پی ٹی آئی کاشیوا ہے ، عمرا ن خا ن نیا زی ظلم کرتے رہے تو عوام کو سڑکو ں پر آنے سے کو ئی نہیں رو ک سکتا ۔