اشتعال انگیز تقریر کیس: فاروق ستار و دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید ہونے کا امکان

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا معاملہ، عدالت نے سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 13 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، آئندہ سماعت ملزمان پر فرد جرم عاید ہونے کا امکان ہے، کیس کی مزید کارروائی 16 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ فاروق ستار کے وکیل عبداللطیف پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان کوارٹر کے مکینوں کی بیدخلی کیخلاف مظاہرے میں فاروق ستار نے عوامی نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی تھی، پولیس نے بددیانتی کی بنیاد پر فاروق ستار کا نام ایف آئی آر میں نامزدکیا۔