شہر میں پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا، خالد مقبول

223

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہر میں پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا،پاکستان کا سب سے بڑا میٹروپو لیٹن شہر دیہا ت کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کر اچی پر یس کلب پر احتجاجی مظا ہر ے سے کیا۔اس مو قع پر ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنو ینر کنو ر نوید جمیل،ڈپٹی کنو ینر ومیئر کراچی وسیم اختر،ڈپٹی کنو ینر نسرین جلیل،رکن رابطہ کمیٹی وڈپٹی میئر کر اچی ارشد حسن،رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین اور رکن رابطہ کمیٹی عارف خان مو جود تھے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع صرف احتجاجی نہیں بلکہ انتباہی بھی ہے کیو نکہ اس میں صرف ایم کیو ایم پاکستان کے کا رکنان ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی جعلی مر دم شما ری کے اعتبا ر سے دنیا کا ساتو ں بڑا شہر اور حقیقی مر دم شما ری کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے ،یہ وہ شہر ہے جو وفا ق کو 70فیصد اور سندھ کو 92فیصد ریونیو کما کر دیتا ہے اس کے لیے ہم پانی مانگ رہے ہیں ریاست کو ما ں کہا جا تا ہے وہ اپنی اولا د کو دودھ پلاتی ہے یہا ں ریا ست پا نی کو تر سا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کر اچی کی ترقی کے لیے صرف 240 ارب روپے رکھیں گئے ہیں ہمیں نہ وفا ق سے نہ صوبے سے ہمیں اپنا لو ٹا ہو ا پیسہ چاہیے ،ہم لٹیر وں کو عدالتو ں میں نہیں روڈوں پر لائینگے اگر ہما رے حقوق کا فیصلہ ووٹ نے نہیں کیا تو یہ فیصلہ روڈوں پر ہو گا آپ کو اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے نکلنا پڑیگا ۔خالد مقبول نے کہا کہ ہما ری ما ئیں بہنیں سروں پر مٹکا رکھ کر دور دور سے پا نی لا تی ہیں، کے فو ر کا منصوبہ 2011ء میں مکمل ہو نا تھا اس تا خیر سے منصوبے کی لا گت میں بے پنا ہ اضا فہ ہو ا، آج کے فور منصوبہ مکمل نہ ہو ا ہمیں کے فائیو کا منصوبہ مکمل کر نا تھا، سندھ کی متعصب کر پٹ حکو مت صرف لو ٹ ما ر میں لگی ہے۔کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطا لبہ کیا کہ اگر 140-Aکی پٹیشن جو عدالت عظمیٰ میں سسک رہی ہے اگر اس پر فیصلہ آجا تا تو پا نی کا مسئلہ حل ہو جا تا وفا ق پاکستان پر یہ واجب ہے کہ اگر کو ئی صوبہ کسی طبقہ آبا دی کے ساتھ زیا دتی کر ے آئین سے انحراف کر تے ہو ئے انکے حقوق نہ دے تو وزیر اعظم صاحب آپ پر فرض ہے کہ آئین کے آرٹیکل 149کے تحت کا رروائی عمل میں لا ئے۔ڈپٹی کنو ینر و میئر کر اچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کر اچی کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے اس کے لیے یہ احتجاج نقطہ آغا ز ہے ،میں صدر اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کر تا ہو ں وہ کر اچی کے لو گو ں کے مسائل حل کر یں ،مجھے سندھ حکومت اور پیپلز پا رٹی سے کو ئی امید نہیں ہے۔ پی پیکی حکو مت بر قرار رہی تو سندھ بر با د ہو جا ئیگا ان کی گھٹی میں کر پشن رچی بسی ہے ۔ وسیم اختر نے مز ید کہا کہ کر اچی کے عوام کے مسائل حل نہ ہو ئے تو یہ احتجاج پو رے شہر میں پھیلے گا۔ رکن رابطہ کمیٹی ورکنسندھ اسمبلی خو اجہ اظہا ر الحسن نے کہا ہے کہ کر اچی میں زندگی سسک رہی ہے اور سندھ کے سینکڑوں ارب روپے کے وسائلپر یا تو سندھ حکو مت کا قبضہ ہے یا وفا ق کا ،مسائل حل کر نے کو ئی تیا ر نہیں ۔کر اچی کے مسائل کا حل صرف ایم کیو ایم کے پاس ہے، انہوں نے سندھ کے وزیر بلد یا ت کو کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ کے آپ سے واٹر بو رڈ نہیں سنبھل رہا سندھ کے وسائل پر 3لا کھ نو کر یا ں دے دیں اور شہری علا قوں کے عوام کو نظر اند از کیا گیا ہم پا نی ما نگتے ہیں تو کر اچی کے نوجو انو ں کو نشانہ بنایا جا تا ہے۔خو اجہ اظہا ر الحسن نے چیئر مین پاکستان پیپلزپا رٹی بلا ول زرداری سے مطا لبہ کیا کہ آپ دل میں پو رے ملک کا درد ہے لیکن وہ شہر جو آپ کو سیکڑوں ارب روپے کما کر دیتا ہے اس کے مسائل حل کے لیے آپ سے تو جہ کا مطا لبہ کر تے ہیں۔