انٹر زونل انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز3 میچز کا فیصلہ

285

لاہور(جسارت نیوز ) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے انٹر زونل انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز گروپ اے کے پہلے مرحلے میں تین میچز کا فیصلہ ہوگیا ، ایل ڈی اے گرائونڈ شاہدرہ میں نارتھ زون وائٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد نارتھ زون بلوز کو 9رنز سے شکست دی ،نارتھ زون وائٹس نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 246رنز بنائے، مزمل شاہد نے 103اور محمد اسود نے 45رنز بنائے، ا ذلان خان نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ جواب میں نارتھ زون بلوز مقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر 237رنز ہی بنا سکی، مدثر گوہر کے ناقابل شکست 115رنز بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے، محمد اسود نے 3وکٹیں حاصل کیں ،فاتح ٹیم کے مزمل شاہد مین آف دی میچ قرار پائے ،ماڈل ٹائون گرینز میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ویسٹ زون وائٹس نے ویسٹ زون بلوز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دی ،ویسٹ زون وائٹس نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 230رنز بنائے، عبید شاہد نے 106اور امان علی نے 47رنز بنائے، ثوبان ملک نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویسٹ زون بلوز جواب میں 226رنز پر پویلین لوٹ گئی ،حنین شاہ نے 46، حذیفہ جاوید نے 42اور حمزہ نواز نے 33رنز بنائے، عثمان ارشاد نے 4وکٹیں حاصل کیں ،عبید شاہد مین آف دی میچ قرار پائے،اتفاق ایل آرسی اے گرائونڈ میں کھیلے جانے والے دن کے تیسرے اور آخری میچ میں ایسٹ زون بلوز نے ایسٹ زون وائٹس کو 74رنز سے ہرا دیا، بلوز نے پہلے کھیل کر 40اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 240رنز بنائے ،علی زوریز آصف نے 117اور علی حمزہ نے 52رنز کی اننگ کھیلی ،اسجد سرور نے 2وکٹیںحاصل کیں، ایسٹ زون وائٹس جواب میں 166رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد خضر 52رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
، منیب ظفر نے 3، نعمان اکرم اور حسین نے 2وکٹیں حاصل کیں