سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ایونٹ میں  شرکت کے بعدآج وطن روانہ ہوں گی

217

گلگت (جسارت نیوز) سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں دوسری ٹوور ڈی انٹرنیشنل سائیکلنگ ریس میں شرکت کے بعد آج وطن واپس روانہ ہوں گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے حکام کے مطابق ٹوور ڈی خنجراب سائیکلنگ ریس 4 مرحلوں پر مشتمل تھی جوگلگت سے شروع ہوکر خنجراب میں اختتام ہوا.ایونٹ میں سری لنکا سائیکلنگ ٹیم نے پہلی مرتبہ شرکت کی جبکہ افغانستان نے دوسری مرتبہ ایونٹ میں حصہ لیا۔

کیوریٹرز کو بیٹنگ پچز نہ بنانے
کی ہدایت کی، آئی سی سی
لندن (وائس آف ایشیا) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے کیوریٹرز کو بیٹنگ وکٹیں تیار نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ چاہتے تھے کہ ایسی وکٹیں ہوں جہاںفاسٹ بالرز کو بھی کچھ مدد ملے اور اسپنر ز بھی فائدہ اٹھائیں۔ کیوریٹرز کو وکٹوں کی تیاری کیلئے کوئی مخصوص ہدایات نہیں دی گئی تھیں۔انہیں آگاہ کیاگیا تھا کہ ایسی پچز ہوں جن میں پیس بھی ہو۔