اسپین نے جرمنی کو ہرا کر پانچویں مرتبہ یورو انڈر 21 فٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

348

روم جسارت نیوز (اے پی پی) سپین نے یورو انڈر 21 فٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں جرمنی کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اٹلی میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سپین کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا، روئز نے میچ کے 7ویں منٹ میں گول کر کے سپین کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 69ویں منٹ میں اولمو نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی ۔
جس کے بعد جرمنی پر دبائو مزید بڑھ گیا، میچ ختم ہونے سے دو منٹ قبل جرمنی کے امیری نے گول کر کے مقابلہ 2-1 گولز کر دیا تاہم سپین کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح سپین نے جرمنی کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔