بھارتی آل رائونڈر وجے شنکر فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے

282

لندن (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے آل رائونڈر وجے شنکر فٹنس مسائل کے باعث رواں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ میانک اگروال کو ٹیم میں طلب کئے جانے کا امکان ہے، یاد رہے کہ بھارت نے شیکھر دھون کے متبادل کے طور پر شنکر کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وجے شنکر نیٹ پریکٹس کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے بمرا کی گیند لگنے سے پائوں کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ میانک اگروال کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اجازت طلب کر لی ہے۔