عامر خان سعودی نوجوانوں کو ٹریننگ دیں گے

399
جدہ: باکسر عامر خان پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
جدہ: باکسر عامر خان پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

جدہ (سید مسرت خلیل) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان سعودی عرب میں نوجوانوں کو باکسنگ کی تربیت دینگے۔عامر خان نے سعودی عرب کے آٹھ مقامات پر تربیت کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔جدہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے اراکین سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں فلاحی کام انجام دے رہا ہوں پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے پاکستان کے عوام کو اللہ نے ایک اچھا وزیر اعظم عمران خان کی شکل میں دیا ہے جو پاکستان کو دنیا میں عزت و وقار دلائے گا۔انہوں نے کہا وہ پر امید ہیں کچھ مسائل ہوتے ہیں جن پر فوری قابو نہیں پا یا جاسکتا نیت صاف ہو تو کامیابی ہوتی ہے۔ عامر خان نے بتایا کہ 12 جولاء کو جدہ میں میرا پہلا باکسنگ کا مقابلہ ہے جو سعودی عرب کی تاریخ میں بھی پہلا باکسنگ مقابلہ ہوگا ،باکسر عامر خان کا مقابلہ آسٹریلوی باکسر سے ہوگا۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعطم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مقابلے کو آکر دیکھیں انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے کہ جدہ سیزن کی انتظامیہ نے پاکستان کو اتنی عزت دی ہے اور مجھے سعودی عرب کے نوجوانوں کو باکسنگ کی تربیت کیلئے دعوت دی ہے۔ عامر خان نے کہا کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 100 تربیتی کیمپ کھولے جائنگے یاد رہے کہ سعودی عرب میں باکسنگ کے مقابلے دیکھنے کیلئے پاکستان سے وزیر ٹکنالوجی فواد چوہدری آرہے ہیں۔