پاکستان اور جنوبی افریقا انڈر 19 ٹیمیں پانچویں یوتھ ون ڈے میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گی

509
جوہانسبرگ: پاکستان انڈر19کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کر رہے ہیں
جوہانسبرگ: پاکستان انڈر19کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کر رہے ہیں

جوہانسبرگ (جسارت نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 یوتھ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں میچ (آج) منگل کو کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم کو سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے جنوبی افریقہ انڈر 19 کو پہلے ون ڈے میچ میں 17 رنز، دوسرے میچ میں 4 وکٹوں، تیسرے میچ میں 6 وکٹوں جبکہ چوتھے میچ میں 88 رنز سے شکست دے کر مسلسل چار فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔ مسلسل فتوحات کے بعد گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پانچویں میچ میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دینے کیلئے پر جوش ہے تاہم دوسری جانب شکست خوردہ جنوبی افریقن ٹیم سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کی خواہاں ہے ۔
اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔